سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ دوبارہ قائم

کوئٹہ (پی پی آئی) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز  کا احتجاجی کیمپ  جسے نامعلوم افراد  جلادیا تھا دوبارہ قائم کردیا گیا، یہ بات وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر کے احتجاجی کیمپ سے جاری ہونے والے بیان میں کہی گئی۔ جمعرات کوبیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ پریس کلب کے قریب احتجاجی کیمپ آخری لاپتہ بلوچ کی بازیابی تک جاری رہے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کیمپ کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے جلا دیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز  کا کیمپ کو جلانے کے باوجود دونوں دن اسی جگہ پر احتجاج کیا گیا۔