وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب،ریاض میں عرب اسلامک سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم محمدشہبازشریف آج ریاض میں ہونے والے مشترکہ عرب اسلامی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔وزیراعظم کا ریاض ایئرپورٹ آمد پر ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اوردیگرسینئرسفارتی عملے کے ہمراہ ان کا پرُتپاک استقبال کیا۔شہبازشریف نے سماجی رابطے ایکس پراپنی پوسٹ میں لکھا کہ اجلاس میں غزہ میں تیزی سے بگڑتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاجائے گا اور فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے ایک آواز ہوکر بات کریں گے اورعلاقائی امن کے لئے اجتماعی مطالبہ کااعادہ کریں گے۔وزیراعظم فلسطین کے نصب العین کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کریں گے اور غزہ میں نسل کشی کے فوری خاتمے اورخطے میں اسرائیل کی جاری مہم جوئی کو فوری روکنے کا مطالبہ کریں گے۔پاکستان فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے اور چار جون 1967کی سرحد وں کے تحت فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کا بھی مطالبہ کرے گا۔ جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی دوروزہ موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے کل آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کا بھی دورہ کریں گے جورہنماو?ں کو اقوام متحدہ کی اُنتیس ویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے حصے کے طور پر منعقد ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ اور اُن کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے پرُعزم

Mon Nov 11 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور اُن کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔ان خیالات کااظہار بچوں کے حقوق کے قومی کمیشن کی چیئرپرسن عائشہ رضافاروق نے کولمبیا میں بچوں پُر تشدد کے خاتمے کے بارے میں عالمی وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عائشہ رضافاروق نے کہاکہ پاکستان بچوں کے تحفظ […]