اسلام آباد(پی پی آئی) توانائی کے شعبے کی ترقی ایس آئی ایف سی کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے، اس ضمن میں لکی سیمنٹ کا 28.8 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کے منصوبے کا آغاز.لکی سیمنٹ نے ہوا اور شمسی توانائی کا ہائبرڈ منصوبہ بنایا ہے۔ یہ منصوبہ ایندھن کے بغیر اور ماحول دوست بجلی پیدا کرے گایہ ہائبرڈ منصوبہ پاکستان کے پائیدار معاشی مستقبل کی جانب اہم قدم ہے۔ اس سے قبل لکی سیمنٹ کراچی میں 42.8 میگاواٹ کا شمسی پلانٹ بھی فعال کر چکی ہے۔ ونڈ پاور منصوبہ توانائی کے شعبے کو تحفظ اور گرین انرجی کو فروغ دے گا۔ایس آئی ایف سی کا تعاون معاشی استحکام اور توانائی کے شعبے کے تحفظ کی ضمانت ہے۔