مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی) متحدہ قومی مو ومنٹ آزادکشمیر کے رہنمامحمد طاہر کھوکھرنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کے ساتھ انسانیت سوز سلوک ہو رہا ہے۔کشمیری عوام سے ان کے جینے کا حق چھینا جا رہا،مقبوضہ کشمیر میں انٹر نیٹ کی سروس بند ہے۔ کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہیں مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھائیوں پر ظلم کے خلاف ایم کیو ایم ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کو انکا پیدائشی حق حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔بھارتی رویے سے عالمی امن کو بھی خطرہ ہے۔بھارت اقوام متحدہ کی کی قراردادوں کی نفی اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزی میں مصروف،اقوام متحدہ،oicخاموش تماشائی،مقبوضہ کشمیر کے عوام بندوق کی نوک،اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔