اسلام آباد (پی پی آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کی اپیل پر جمعہ کو ملک بھر میں بارش کے لیے نمازِ الاستسقا ادا کی گئی۔وفاقی دارالحکومت میں نماز استسقاکا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔ نماز جمعہ کے بعد خصوصی دعاؤں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دْعا کی کہ وہ خشک سالی کے خاتمے اور سموگ سے پیدا ہونے والے صحت کے خطرات کو کم کرے۔