بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تیزی سے بدلتے ہوئے دور میں صرف نصاب پر مبنی تعلیم ہی کافی نہیں: احسن اقبال

اسلام آباد(پی پی آئی) منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے نوجوانوں کو ان کے بہتر مستقبل کے لیے مزید تعلیمی اور عملی سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جمعہ کو یہاں اسلام آباد میں 3 روزہ پاکستان لرننگ فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نہ صرف تعلیمی اداروں میں بلکہ مختلف تکنیکی اور کاروباری مہارتوں کے پروگراموں کے ذریعے سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔اس فیسٹیول کا اہتمام وزارت تعلیم نے نیشنل بک فاؤنڈیشن اور ادارہ تعلیم و آگہی کے اشتراک سے کیا تھا۔وزیر موصوف نے کہا کہ آج کے تیزی سے بدلتے ہوئے دور میں صرف نصاب پر مبنی تعلیم ہی کافی نہیں ہے بلکہ ٹیکنالوجی، کوڈنگ، ڈیٹا تجزیہ اور کاروباری مہارت جیسی جدید مہارتوں کے حصول کو بھی اپنانا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو بہترین طریقے سے بروئے کار لانے اور ہماری قوم کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول حکومت کے وڑن کے مطابق ہے کیونکہ اس کا ماننا ہے کہ پاکستان کا مستقبل پاکستان کے نوجوان ہیں۔احسن اقبال نے وزارت تعلیم سے کہا کہ وہ ہر ضلع میں اس طرح کے فیسٹیول کا انعقاد کرے اور وزارت ریلوے کے ساتھ مل کر ٹرینوں کے ذریعے اس قسم کے فیسٹیول کو ملک کے دیگر علاقوں میں بھی لے جایا جائے۔