پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی قرارداد کی غلط تشریح ناقابل قبول، روح اللہ مہدی

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور رکن بھارتی پارلیمنٹ روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس یا جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر یااور کسی رہنما کیطرف سے اسمبلی کی طرف سے خصوصی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے منظور کردہ قرارداد کو مسخ کرکے پیش کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق روح اللہ مہدی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ قرار جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر آئینی منسوخی کے بارے میں کشمیریوں کی ناپسندیدگی کا واضح عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ قرارداد میں 370اور 35 اے کو ان کی اصل شکل میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ قرارداد کی غلط تشریح کرنے کی کسی بھی کوشش کو، چاہے وہ انڈین نیشنل کانگریس، جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی یا پھر نیشنل کانفرنس کے کسی رکن کی طرف سے ہو، عوام مسترد کر دیں گے۔یاد رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی اسمبلی نے گزشتہ ہفتے ایک قرارداد منظور کی جس میں علاقے کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا جو نریندر مودی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے 5اگست2019کو ختم کی تھی۔