آکلینڈ میں خالصتان ریفرنڈم آج ہوگا، سکھ کمیونٹی کو انعقادکی یقین دہانی

ولنگٹن (پی پی آئی)نیوزی لینڈنے بھارت کے تمام تر اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سکھس فار جسٹس کو”خالصتان ریفرنڈم“کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیوزی لینڈ حکومت کی اجازت کے بعد کل بروز اتوار آکلینڈ میں خالصتان ریفرنڈم ہوگا۔کلینڈ کی مقامی حکومت اور پولیس نے سکھ کمیونٹی کو ریفرنڈم کے انعقادکی یقین دہانی کرائی ہے۔ ریفرنڈم کا انعقاد آکلینڈ کے مرکزی علاقے اوٹی اسکوائر پر ہوگا جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔قبل ازیں برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے شہروں میں بھی ایسے ریفرنڈم منعقدکیے جا چکے ہیں۔سیاسی مبصرین کہنا ہے کہ ریفرنڈم سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔سکھس فار جسٹس (ایس جے ایف) امریکہ میں قائم آزادی پسند تنظیم ہے جو بھارت میں خالصتان کے قیام کیلئے متحرک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 2024 منگل سے ایکسپو سنٹر کراچی میں شروع ہو گی

Sat Nov 16 , 2024
کراچی(پی پی آئی)بارہویں دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 2024 منگل سے ایکسپو سنٹر کراچی میں شروع ہو رہی ہے۔نمائش میں بڑے پیمانے پر جدید اور روایتی دفاعی آلات، اسلحے کے نظام اور گاڑیوں کی نمائش کی جائے گی۔عالمی دفاعی ماہرین آئیڈیاز 2024 نمائش میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔دفاعی پیداوار اور برآمدات خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ترجیحات […]