کراچی(پی پی آئی)بارہویں دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 2024 منگل سے ایکسپو سنٹر کراچی میں شروع ہو رہی ہے۔نمائش میں بڑے پیمانے پر جدید اور روایتی دفاعی آلات، اسلحے کے نظام اور گاڑیوں کی نمائش کی جائے گی۔عالمی دفاعی ماہرین آئیڈیاز 2024 نمائش میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔دفاعی پیداوار اور برآمدات خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ترجیحات میں شامل ہیں۔