اسلام آباد(پی پی آئی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے صدارتی مشیر چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد کے مطابق اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دو روزہ دورہ کوٹلی کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ پروگرام کے مطابق صدر ریاست آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری 20نومبرکو اپنے دو روزہ دورے پر کوٹلی پہنچیں گے۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنے دورہ کوٹلی کے دوران 20نومبر کو دوپہر 2بجے کیپٹن ہاؤس منڈی پیراں (کوٹلی)کے مقام پر میئر کوٹلی چوہدری محمد تاج کے استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اپنے دورہ کوٹلی کے دوران صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 21نومبر کو صبح11بجے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی سے خطاب کریں گے جبکہ اسی روز 12بجے دن یونیورسٹی آف کوٹلی کے پانچویں سالانہ کانووکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنے دورہ کوٹلی کے دوران مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔