ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ کابینہ میں توسیع،گورنرسندھ نے مکیش چاولہ سے صوبائی وزیر کاحلف لیا

کراچی(پی پی آئی) گورنرہاوس میں حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب میں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے رکن سندھ اسمبلی مکیش چاولہ سے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف لیا۔گورنرسندھ نے مکیش چاولہ کو مبارک باد دی اوران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے انجام دیئے۔حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا،مختلف محکموں کے سیکریٹریز اور دیگر بھی شریک تھے  علاوہ ازیں  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنرہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبے، وفاق کے تعاون سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ کی ترقی کے لئے وفاق کا تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو سہولیات حاصل ہوں گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ کی ترقی میں وفاق کا کردار قابل ستائش ہے۔