کراچی (پی پی آئی)فروغ امن پر نمایاں خدمات کی حامل نامور شخصیات کو ایوارڈز دینے کا ورچوئل ایونٹ، “پارٹنرز اینڈ ممبرز ایوارڈز 23 نومبر کو صبح ایک بجے زوم کے ذریعے منعقد کیا جائے گا جس میں ان افراد اور تنظیموں کی خدمات کو سراہا جائے گا جو دنیا بھر میں امن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ “اے بیٹر کمیونٹی فار آل”کینیڈا،پاکستان اور “یس پیس پروموٹرز” پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹرپیس سینٹر فادر جیمز چنن او پی اورامریکا سے بشپ پیٹرک اگسٹن خصوصی مہمان ہونگے، کینیڈاسے میئربرمپٹن پیٹرک براون، پیٹرن ان چیف، لیسنز ٹو لرن فاونڈیشن ٹرسٹ، امریکا پاسٹر چارلس ار پگھ، پاکستان کرسچن اوٹ ریچ فاونڈیشن چیئرمین وسی ای او سہیل اسلم شامل ہیں۔ کمیونٹی ایمبیسیڈر، انٹرنیشنل انٹر فیتھ ہارمونی یوکے، ریورنڈ یوئیل بھٹی، ڈاکٹر ایچ سی نکی ڈی پینا، بانی، گلوبل پیس لیٹس ٹاک اور ہیروالڈ ڈبلیو بیکر، صدر، دی لو فاونڈیشن میزبان اور صدورہونگے۔ایونٹ کی تنظیم میں ] جاوید عنایت، مفتی عاشق حسین، نعمان ذکی، فادرپیٹر اگسٹین، سعادات حیات، جیکسن شوکت، نسرین چمن، نادیہ عاطف، ریورنڈ سیموئیل میسی اور البرٹ عروج بھٹی شامل ہیں۔