کراچی(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بچوں کاعالمی دن منایاگیا۔اس سال اس دن کا موضوع ” مستقبل کو سنو،بچوں کے حقوق کے لئے کھڑے ہوجاؤ ”ہے۔مختلف سرکاری اورغیرسرکاری تنظیموں نے متعدد تقاریب منعقد کیں جن میں بچوں کی بنیادی ضروریات اوران کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوششوں کواجاگر کیا نیز بچوں کے حقوق، جنسی تشدد اور ان سے جڑے دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی عزّت افزائی، حوصلہ افزائی اور حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے کیونکہ دنیا بھر میں بچوں کو تشدد کی مختلف اقسام کا سامنا ہے۔ جس سے بچوں کی نشوونما پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اقوامِ متحدہ نے پہلی مرتبہ 20 نومبر 1954 کو انٹرنیشنل چلڈرن ڈے منانے کا اعلان کیا تھا تاکہ بچوں کی تعلیم و تربیت، معاشرتی و مذہبی تربیت سے متعلق شعور اْجاگر کیا جا سکے اور دنیا بھر کے بچے مستقبل میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔عالمی یوم اطفال کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری اور نجی ادروں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں بچوں کی صحت، تعلیم و تربیت اور حقوق کے تحفظ کے حوالہ سے عوامی شعور اجاگر کیا گیا۔