صدارتی آرڈیننس عوام کے مفاد میں تاکہ غیر ضروری جلسے جلوسوں سے نجات دلائی جا سکے: سلطان محمود چوہدری

 کوٹلی/آزاد کشمیر(پی پی آئی)  صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ آئے روز سڑکوں کی بندش، غیر ضروری جلسے جلوسوں اور احتجاج سے عوام کو ہونے والی مشکلات اور پریشانی سے نجات دلائی جا سکے کیونکہ سڑکوں کی بندش اور احتجاج سے طلبہ ا سکولوں کو، ملازمین اپنے دفاتر اورمریض ہسپتال تک بروقت نہیں پہنچ سکتے نیز عوام کو بھی روزمرہ معمولات زندگی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل میں نے کوٹلی کچہری میں جلسہ کیا تھا لیکن اْس وقت ہمارے وزیر حکومت ملک ظفر اقبال جلسے میں شرکت کے لئے قافلے کے ہمراہ آرہے تھے لیکن اسی طرح کے احتجاج کی وجہ سے وہ جلسہ گاہ میں نہیں پہنچ سکے تھے۔علاوہ ازیں  ترجمان حکومت  آزاد جموں کشمیرکے مطابقصدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف کوٹلی کے پانچویں کانووکیشن کی بحیثیت چانسلر صدارت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور میں آج کی اس پروقار تقریب میں تمام گریجویٹس کو اْن کے تعلیمی کیرئیر میں ایک اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گولڈ میڈل جیتنے والے طلبا و طالبات کو بھی مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے ایک نمایاں مقام حاصل کیا اور یقینا آپ نے اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں کوٹلی یونیورسٹی کے پانچویں کانووکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ یونیورسٹی آف کوٹلی میں قبلہ حضرت صاحب گلہار شریف طلبا  و ملازمین کے روحانی فائدے کے لئے 5کنال کے رقبہ پر مسجد کی تعمیر کر رہے ہیں اور مسجد کی تعمیر پر اٹھنے والے تمام اخراجات آستانہ عالیہ گلہار شریف برداشت کرے گا مزید براں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف کوٹلی کے فیکلٹی آف بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز کی عمارت کا افتتاح کیا۔ فیکلٹی آف بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز کی عمارت جو کہ 234ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی اور اس کی فنڈنگ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو بھارت کی طرف سیگرفتاریوں، تشدد اور دھمکیوں کا سامنا

Fri Nov 22 , 2024
لندن(پی پی آئی) آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کی رہنما شمیم شال نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحافیوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز پر میں ایک حالیہ کانفرنس کے دوران روشنی ڈالی۔ “تنازعات میں صحافیوں کا اہم کردار: بین الاقوامی جبر کے دوران سچائی کا تحفظ” کے عنوان سے یہ کانفرنس وِزڈم ٹرسٹ کی جانب سے […]