کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بریوری چوک ویسٹرن بائی پاس کے قریب پولیس مدد گار15 کی پٹرولنگ گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس شیراز زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم دیگر پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے، جنہیں علاج کے لیے سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ پہنچا دیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار جائے وقوعپر پہنچ گئے۔۔