پنجاب میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ،جلسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد

لاہور(پی پی آئی) پنجاب بھرمیں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذکرتے ہوئے جلسے،جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا اطلاق 25 نومبر تک ہو گا،محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے،دفعہ 144 کے نفاذ کے بعدصوبہ بھرمیں ہر قسم کے احتجاج، جلسے،جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی،دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے اورشرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، پولیس اہلکار زخمی

Fri Nov 22 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی)  بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بریوری چوک ویسٹرن بائی پاس کے قریب پولیس مدد گار15 کی پٹرولنگ گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس شیراز زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم دیگر پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے، […]