بندرگاہوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا، وزیرمنصوبہ بندی

اسلام آباد(پی پی آئی)منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا کہ بندرگاہوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا، تجارت کو فروغ دیا جائے گااور پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو اسلام آباد میں کراچی کی بندرگاہوں کو منافع بخش بنانے اور اندرونِ ملک نقل و حمل میں بہتری لانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کہی۔احسن اقبال نے کہاکہ قومی معیشت کی ترقی کے لئے بندرگاہوں کو درپیش مسائل کا حل بہت ضروری ہے۔انہوں نے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو دو ہفتے کے اندر اتفاق رائے سے اس کا حل پیش کرے گی۔اجلاس کو بندرگاہوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سٹی کورٹ کے احاطے میں ”عافیہ رہائی پوسٹ کارڈ اور آن لائن دستخط کیمپ“

Sat Nov 23 , 2024
کراچی(پی پی آئی)م کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے جاری بین الاقوامی پوسٹ کارڈ اور آن لائن دستخطی مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے سٹی کورٹ کے احاطے میں ”پوسٹ کارڈ اور آن لائن دستخط کیمپ“ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر عافیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے […]