معاشی ترقی اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے مقابلے کا مضبوط نظام اہم ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد(پی پی آئی)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مقابلے کا مضبوط نظام، معاشی ترقی، جدت میں اضافے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے انتہائی اہم ہے۔اسحاق ڈار نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو سے عدالتوں میں طویل عرصے سے تعطل کا شکار مقدموں کے حل میں ادارے کی فعال حکمت عملی کے حوالے سے بات چیت کی۔انہوں نے کمیشن پر زور دیا کہ وہ صارفین کو نقصان پہنچانے اور منڈیوں کو برباد کرنے والے مافیاز اور قیمتوں میں ردو بدل کرنے والے عناصر کے خلاف کوششیں تیز کرے۔انہوں نے سی سی پی کو شفافیت کو یقینی بنانے میں حکومت کی مسلسل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔سی سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے نائب وزیراعظم کو تقابلی قوانین کے نفاذ میں کمیشن کی کارکردگی بڑھانے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے اسحا ق ڈار کو منڈی کے رجحانات کا جائزہ لینے اور تقابلی رویوں کے مخالف عناصر کی شناخت کیلئے مارکیٹ INTELLIGENCE یونٹ کے قیام سے متعلق آگاہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایڈز پھیلاؤ میں ماخوذنشتر ہسپتال کے ایم ایس سمیت 6ڈاکٹر اور ہیڈ نرس معطل،جرمانے کا حکم

Sat Nov 23 , 2024
لاہور(پی پی آئی)ڈائیلسز کے دوران ایڈز پھیلنے کے مجرمانہ غفلت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سخت ایکشن لیتے ہوئے نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد کاظم سمیت6 ڈاکٹر وں اور ہیڈنرس کومعطل کر دیا اورسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی نیفرالوجی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر […]