سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  اتوار کے روزکشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،تاہم پشاور، صوابی، چارسدہ، مردان،چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ اور خیبر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔  بلوچستان  میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح کے اوقات میں کشمور،سکھر، جیکب آباد، ٹنڈو جام اور گردونواح میں سموگ/ہلکی دْھند پڑنے کی توقع ہے۔