کراچی(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایتھوپیا کے سفیر عبداللہ بی جمال نے گورنر ہاو س میں ملاقات کی۔اس موقع پر ایتھوپیا کے اعزازی قونصل جنرل ابراہیم خالد تواب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک ایتھوپیا دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ اور وفود کے تبادلوں پر گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ایتھوپین سرمایہ کار صوبہ کے پرکشش ماحول میں منافع بخش شعبوں سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایتھوپین ایئر لائن سے وفود کے تبادلوں میں اضافہ ہوا۔ پاک ایتھوپین تعلقات سے خطہ میں بیروزگار اور غربت کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے۔ ایتھوپین سفیر نے کہا کہ گورنر اینیشیٹو کے تحت جاری منصوبے عوام کا معیار زندگی بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید کی گھنٹی، راشن ڈرائیو اور آئی ٹی کورسز قابل تقلید منصوبے ہیں۔