متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

احتجاج کے دوران شہید 3اہلکاروں کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا

راولپنڈی(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ تینوں اہلکار گزشتہ روز جاری ایک احتجاج کے دوران شہید ہوئے تھے، شہدا کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو بھجوا دی گئیں، شہدا کو آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا میں نائیک محمد رمضان، سپاہی گلفام خان اور سپاہی شاہنواز شامل ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ تشدد کی یہ کارروائیاں قانون نافذ کرنے والوں کے برداشت کی حدود چھورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاسی مذموم مقاصد کے حصول کیلئے کسی افراتفری اور خونریزی کا متحمل نہیں ہوسکتا، تشدد کی یہ کارروائیاں ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہیں اور قوم اس ہنگامہ آرائی کے دوران شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے