سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام

ڈیرہ غازی خان/لاہور/اسلام آباد(پی پی آئی) ڈیرہ غازی خان  میں پولیس  نے ایک بار پھر خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے، سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں کاحملہ پسپا کردیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں نے رات دیر گئے اچانک حملہ کردیا، جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ترجمان کے مطابق 25 سے 30 خوارجی دہشت گرد لکھانی چیک پوسٹ پر چاروں طرف سے حملہ آور ہوئے تاہم پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے اور حملہ آور پسپا ہو کر فرار ہوگئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی، خوارجی دہشت گردوں نے راکٹ، ہینڈ گرنیڈ سمیت بھاری اسلحہ کا استعمال کیا، پولیس کے جانبازوں نے مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کارروائی کی، پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مل کر خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی نے خوارجی دہشت گردوں کو فرار پر مجبور کر دیا، مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا جبکہ خیبرپختونخوا بارڈر پر تمام چیک پوسٹس پہلے سے ہائی الرٹ تھیں۔ آئی جی پنجاب عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس قبل ازیں بھی خوارجی دہشت گردوں کے کئی حملے ناکام بنا چکی ہے، دہشت گردوں کو کسی بھی صورت پنجاب میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ادھر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے پی کے کی سرحد لاکھانی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔محسن نقوی نے حملہ پسپا کرنے پر پولیس افسران اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، پولیس نے ایک بار پھر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کے کمانڈر آئی جی عثمان انور اور ان پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، پنجاب پولیس نے ہمیشہ جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی ہے۔