آزاد کشمیر کی داخلی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: محمد طاہر کھوکھر

مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سابق پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھرنے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کی داخلی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے آزاد کشمیر ایک ریاست ہے جس کا اپنا ایک وقار  ہے ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ اس وقت کی ہے جب برصغیر تھا کشمیری عوام اپنی ریاست کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے جیل میں تبدیل کیا ہوا ہے کشمیری عوام آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ان شہدائے کشمیر کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی جو اپنے وطن اور اسلام کے نام پر اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔ ایک اعلامیہ کے مطابق طاہر کھوکھر نے کہا کہ ریاستی تشخص اور آزاد حکومت کو مزید بااختیار بنایاجائے تحریک آزادی کے بیس کیمپ سے مقبوضہ کشمیر میں موثر پیغام جاتا ہے۔ ریاستی تشخص اور آزاد کشمیر کی آئینی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ریاست جموں و کشمیر کے عوام اپنی ریاست کے وقار اور اپنی شناخت کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہمارے لیئے سب سے پہلے ہمارا کشمیر ہماری ریاست ہے کشمیری عوام پاکستان کو اپنا بڑا بھائی سمجھتے ہیں اور کشمیری عوام، پاکستان کے جغرافیائی، معاشی، دفاعی اور نظریاتی کا تحفظ اور ہمیشہ دفاع کرتے ہیں۔کشمیری عوام کے لیئے ان کی ریاست ہی ان کا سب کچھ ہے یہ کشمیری عوام کی شناخت ہے جس کی وجہ  ان کی پہچان ہوتی ہے، طاہر کھوکھر نے کہا ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں جس طرح دہشت گر د پاک فوج کو سیکورٹی اداروں کو اپنا نشان بنا رہے ہیں سیکورٹی اداروں اور پاک فوج کے جوانوں کو شہید کر رہے ہیں ایسے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں یہ لوگ مسلمان نہیں جو بے گناہ لوگوں کا لہو  بہا رہے ہیں ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان فوج کے ساتھ ہیں جو فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے اپنے آج کو ہمارے کل کے لیئے قربان کرتی ہے ان کی وجہ سے ملک رات کو سکون کی نیند سوتا ہے، دشمن ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے ہم دشمن کو بتانا چاہتے ہیں ملک کے لیئے ہم سب ایک ہیں ہمارے لیئے ہمارا ملک پہلے ہے اور ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فلمی صنعت زبوں حال، سندھ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن قائم کی جائے:مصطفے قریشی

Wed Nov 27 , 2024
کراچی(پی پی آئی)لیجنڈ اداکار مصطفے قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم صنعت انتہائی زبوں حالی اور کسمپرسی کا شکار ہے سنیما انڈسٹری تباہ ہو گئی ہے فلمیں نہ بننے کی وجہ سے سنیما بند ہو گئے ہیں جسکی وجہ سے ملک بھر میں فلمی صنعت سے وابستہ ہزاروں افراد […]