سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فلمی صنعت زبوں حال، سندھ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن قائم کی جائے:مصطفے قریشی

کراچی(پی پی آئی)لیجنڈ اداکار مصطفے قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم صنعت انتہائی زبوں حالی اور کسمپرسی کا شکار ہے سنیما انڈسٹری تباہ ہو گئی ہے فلمیں نہ بننے کی وجہ سے سنیما بند ہو گئے ہیں جسکی وجہ سے ملک بھر میں فلمی صنعت سے وابستہ ہزاروں افراد بے روزگاری کا شکار ہیں اور فاقوں پر مجبور ہیں۔کراچی پریس کلب کی کلچرل کمیٹی کے مطابق وہ آج کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرہے تھے اس موقع پر پریس کلب کے سیکریٹر یْ شعیب خان، ممبر گورننگ باڈی شمس کیریو، اداکار حنیف راجہ، گلوکار تنویر آفریدی، کے یو جے کے  سیکریٹری سردار لیاقت،  و دیگر موجود تھے مصطفے قریشی نیمزید کہا کہ فلمی صنعت کے لئے سابقہ حکومت نے ۲ ارب مختص کئے تھے وہ کہاں گئے فلمی صنعت کی بحالی کے لئے سندھ حکومت ذوالفقار بھٹو شھید کے وژن کے مطابق فلمی صنعت کی بحالی کے لئے پرو فیشنل افراد پر مشتمل“ سندھ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن“ کا قیام عمل میں لایا جائے اس ادارے کے تحت پاکستان کی تمام زبانوں میں فلمیں پروڈیوس کی جائیں تاکہ ہزاروں بے روز گار استفادہ کر سکیں اور فلمی صنعت دوبارہ مستحکم ہو سکے۔