کراچی(پی پی آئی) انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر جاری نویں عیسیٰ لیب ٹرافی بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل فیصلہ کن ہوگئے، پہلے سیمی فائنل میں سول ٹائیگرز ضلع جنوبی نے دلچسپ مقابلے کے بعد بحریہ ہوپرز ضلع ایسٹ کو 59-58 پوائنٹس سے شکست دے دی، ترجمان باسکٹ بال کورٹ کے مطابقفاتح ٹیم کی جانب سے احسن اقبال نے 25 محمد احمد نے 13 اور محمد معاز اشرف نے 7 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے محمد عقیل نے 22 حمزہ اکرام نے 12 اور بلال روف نے 10 پوائنٹس اسکور کئے، یاد رہے کہ یہ میچ مقررہ وقت تک 52-52 پوائنٹس سے برابر تھا، دوسرے سیمی فائنل میں آرام باغ کلب نے عثمان کلب کو 62-55 پوائنٹس سے شکست دے دی، ونر ٹیم کی جانب سے علی چن زیب نے3تھری پوائنٹرز کی مدد سے 21 حسن علی نے 2 تھری پوائنٹرز کی مدد سے 15 اور زین العابدین نے 2 تھری پوائنٹرز کی مدد سے 11 جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے مبارز احمد نے 19 حمزہ خواجہ نے 3 تھری پوائنٹرزکی مدد سے 11 اور عثمان خواجہ نے 3 تھری پوائنٹرز کی مدد سے 12 پوائنٹس اسکور کئے، ان میچوں میں زاہد ملک، عامر شریف، محمد اشرف، زعیمہ خاتون، نعیم احمد، زوالفقار عباس خان، نے ریفریز اور ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے، ہمدرد فاونڈیشن کے سید محمد ارسلان کا میچوں کے آغاز پر کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا، اس موقع پر غلام محمد خان، طارق حسین، اعجاز احمد اور دیگر موجود تھے۔