گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے سفیر ملاقات

کراچی(پی پی آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے سفیر محمد امیری رضانے گورنرہاوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان نے ہمسایہ، برادر ملک ایران سے تعلقات کو ہمیشہ فوقیت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدس مقامات نے پاک ایران تعلقات کو عوامی سطح پرپہلے ہی انتہائی مضبو ط بنارکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران دوطرفہ تعلقات سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ گورنرکامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایران سے تجارت میں اضافہ اولین ترجیح ہے اس ضمن میں سفارت کاری اہم ثابت ہوگی۔ ایران کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کو معاشی و دفاعی لحاظ سے انتہائی مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایرانی سفیر نے قائد اعظم کے تاریخی کمرہ کا دورہ کیا۔ پرچم کشائی کی۔ شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔گورنر ہاو ¿س میں رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے:پاسبان

Wed Nov 20 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ پورا شہر پارکنگ مافیا کے حوالے کردیا گیا ہے،پولیس  اور ٹریفک پولیس پیسے کمانے میں لگی ہے۔ کراچی کے بازاروں،دفاتر،شاپنگ سینٹرزاور مصروف علاقوں میں بے لگام چارجڈ پارکنگ کو ختم کیا جائے۔ چارجڈ پارکنگ کے نام پر عوام کو لوٹنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے […]