بنوں میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی/اسلام آباد(پی پی آئی) بنوں میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 12 جوان شہید ہو گئے، جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 خارجی دہشتگرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج نے مالی خیل کے علاقے میں چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 10 سپاہی اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 جوان شہیید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش دھماکے سے چیک پوسٹ کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور عمارت کو نقصان پہنچا، حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ علوہ ازیں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے حملے میں بارہ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے الگ الگ بیانات میں، انہوں نے دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔صدر آصف علی زرداری نے ملک کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے فتنہ الخوارج کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایم ایل ایز اور وزیر عوامی مسائل کو حل کروانے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں: طاہر کھوکھر

Wed Nov 20 , 2024
میرپور /آزاد کشمیر(پی پی آئی)  ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے مرکز ی رہنما  محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ مقامی ایم ایل ایز اور وزیر عوامی مسائل کو حل کروانے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ان کی کوئی توجہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کی جانب نہیں ہے عوامی مسائل اور ترقیاتی کام ٹھپ ہو کر رہ […]