سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایم ایل ایز اور وزیر عوامی مسائل کو حل کروانے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں: طاہر کھوکھر

میرپور /آزاد کشمیر(پی پی آئی)  ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے مرکز ی رہنما  محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ مقامی ایم ایل ایز اور وزیر عوامی مسائل کو حل کروانے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ان کی کوئی توجہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کی جانب نہیں ہے عوامی مسائل اور ترقیاتی کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اس وقت مسائل کا انبار لگا ہوا ہے عوام کے پاس اس بار نادر موقع ہے اس بار آنے والے وقت میں ان کا محاسبہ کریں جنہوں نے عوام کا استحصال کیا نہ عوامی مسائل کو حل کرواسکے ہیں اور اور نہ عوامی مسائل کے حل کے لیئے ا ن کی کوئی توجہ ہے، اس وقت میرپور میں ترقیاتی کام ہونا تو دور ک بات ہے میرپور میں علامہ اقبال روڈ کو کھوڈ کر ایک مذاق بنادیا گیا ہے نہ اس روڈ کو تعمیر کا جا رہا نہ بنایا جا رہا ہے بلکہ اس کی وجہ سے عوام کو مزید مشکلات کا شکار بنا دیا ہے روڈ توڑنے کی وجہ سے جہاں ٹریفک کے اور گاڑیوں کے مسائل ہوتے ہیں وہیں پر گردو غبار آلودگی کی وجہ سے نہ صرف شہری بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اور روڈ کی تعمیر بھی نہیں ہو رہی ہے اگر حکومت نے ایسا ہی کرنا تھا تو اس روڈ کو ایسا ہی رہنے دیا جاتا تاکہ عوام کو مشکلا ت نہ ہوتی اور گردو غبار سے شہری بیمار نہ ہوتے اسکی وجہ سے عوام پہلے سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں، طاہر کھوکھر نے کہا کہ مورثی سیاست دان اور موجودہ ایم ایل اے اور وزیر وں کے اتنے بلند وبانگ دعوے کرنے کے باوجود وہ شہر کے اندر ایک سڑک تعمیر نہیں کروا سکے، طاہر کھوکھر نے کہا کہ جن کی کوئی پارٹی نہیں اور جن کو ان کی اپنی پارٹی سے نکا لا گیا ہو وہ عوام کی کیا خدمت کریں گے یا پھر وہ عوام کے کیا مسائل حل کریں گے موجودہ وقت میں صدر ریاست کو چاہیئے وہ میرپور میں عوامی مسائل ک جانب توجہ دیں میرپور کا حلقہ ان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے کیوں کہ میرپور مسائلستان بنتا جا رہا ہے عوام کے مسائل بڑھ رہے ہیں ترقیاتی کام ٹھپ ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے عوام کو صرف بلند و بانگ دعوے اور اعلانات تک ہی ان کو مستفید کیا جا رہا ہے ان کو عملی کوئی مسائل نہیں کیئے جا رہے ہیں۔