کراچی (پی پی آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گزشتہ دھرنا میں ان کی جادوگرنی ہارگئی اور ہمار جادوگر(محسن نقوی) جیت گیا، انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا، ان لوگوں نے اپنی اور ملک کی بے عزتی کرائی ہے، ایسے وقت جب پاکستان معاشی طور پر ٹیک آف کررہا ہے یہ لوگ حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔گورنر ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہاکہ یہ لوگ اپنے بچوں کو جیل میں بند کرواکر بھاگ گئے ہیں تاہم جیل میں قید ان بچوں کی ضمانت کرانے کو تیار ہوں کیونکہ یہ ہمارے بچے ہیں۔