روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رینجرز اور پولیس کے شہید جوانوں پر حملہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے:پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی

لاہور(پی پی آئی) پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کل رات سرینگر ہائی وے پر شرپسندوں کے حملے کے نتیجے میں 4 رینجرزاہلکاروں کی شہادت  اوربکہ میں پولیس اہلکار کی شہادت پرگہرے رنج اوردکھ کا اظہار کرتی ہے اور دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان کے مطابق پارٹی رینجرز اور پولیس کے شہید جوانوں کے کو سلام پیش کرتی ہے جو امن کی خاطر اپنے آپ کو جوکھم میں ڈالتے ہیں اورجان دینے سے بھی نہیں گھبراتے۔پارٹی اْن کے خاندانوں کے دْکھ میں برابر کی شریک ہے اور شہدا کے خاندانوں سے اظہارِیک جہتی کرتی ہے اور وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہیکہ ان تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے۔