روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد(پی پی آئی) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہنے کاامکان ہے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہنے کاامکان ہے۔پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں ا سموگ اور دھند چھائی رہے گی۔ جمعرات کی صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:اسلام آباد اور مری پانچ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور تیرہ کراچی اکیس پشاور آٹھ کوئٹہ چار گلگت منفی ایک اور مظفر آباد چھ ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جموں میں موسم خشک اورLeh میں انتہائی سرد اورخشک رہے گا۔ جمعرات کی  صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں چار ڈگری سینٹی گریڈ، جموں نو،لیہہ  میں منفی آٹھ اور اننت ناگ میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔