پولن الرجی کے بروقت کنٹرول کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے،ڈاکٹر مختار

اسلام آباد(پی پی آئی) وزیر اعظم کے کوآرڈینییٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کا کہنا ہے کہ پولن الرجی کے بروقت کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ پولن سیزن سے قبل مربوط حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے۔ اسلام آباد میں پولن الرجی پر قابو پانے کے لئے پیشگی بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں۔وزیر اعظم کے کوآرڈینییٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی زیر صدارت پولن الرجی کو کم کرنے کیلیے پیشگی اقدامات کرنے بارے اجلاس ہوا۔ڈاکٹر مختار برتھ نے اسلام آباد سے پولن پیدا کرنے والے درختوں کی تبدیلی کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ پولن الرجی پر بروقت قابوپانے کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکمے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں۔سرسبز و شاداب اسلام آباد کے پھلتے پھولتے درخت اور پودے زیادہ مقدار میں پولن خارج کرتے ہیں۔سی ڈی اے کو منصوبے پر نظر ثانی کرنے اور ہوا کے رخ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیز-1 میں مزید شہری علاقوں کو شامل کیا جائے۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ کا کہنا تھا کہ متعلقہ ا سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے پولن الرجی کو کم کرنے کیلیے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔۔این آئی ایچ کے الرجی سینٹر کو مزیز مضبوط کیا جارہا ہے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حج درخواستوں کی وصولی جاری،ابتدائی10 روز میں 29 ہزار 195 درخواستیں موصول

Thu Nov 28 , 2024
کراچی(پی پی آئی) حج درخواستوں کی وصولی جاری ہے، پہلے دس روز میں 29 ہزار 195  درخواستیں موصول ہو گیئں۔ دستاویز کے مطابق 29 ہزار 15 میں سے 28 ہزار 895 سرکاری حج، 300 عازمین نے اسپانسرز شپ اسکیم کے تحت درخواستیں دیں۔ گزشتہ برس ابتدائی دس روز میں 1300 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، اب تک 6 ہزار 50 عازمین […]