مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)صدر ریاست آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے حکومت آزادکشمیرکے وزیر سماجی بہبود، آبپاشی و سمال ڈیمز سردار محمد حسین کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔حکومت آزاد جموں کشمیر کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورحکومت آزادکشمیرکے وزیر سماجی بہبود، آبپاشی و سمال ڈیمز سردار محمد حسین کے درمیان آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پرحکومت آزادکشمیرکے وزیر سماجی بہبود، آبپاشی و سمال ڈیمز سردار محمد حسین نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو دورہ پلندری کی دعوت دی جو کہ صدر ریاست نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد پلندری کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورحکومت آزادکشمیرکے وزیر سماجی بہبود، آبپاشی و سمال ڈیمز سردار محمد حسین کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔