حیدرآبا(پی پی آئی)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے حسینی چوک پریٹ آباد میں بزم پیغام ختم نبوت پاکستان کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں وہ اب بھی پاکستان توڑنے کی سازشوں میں لگے ہیں مشرق پاکستان کو ہم سے جدا کرنے میں بھی قادیانیوں کا ہاتھ تھا لہذا قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے برطرف کیا جائے۔ اقلیتوں کے نام پر دی جانے والی مراعات انہیں اس وقت تک نہ دی جائے جب تک وہ خود کو غیر مسلم اقلیت تسلیم نہ کرلیں کیونکہ قادیانی مسلمانوں کو دھوکہ دینے کیلئے شعائر اسلام کو استعمال کررہے ہیں ان کے خلاف امتناع قادیانیت ایکٹ کے مطابق کاروائی کی جائے، جمعیت علما پاکستان کے ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی ریشہ دانیاں بڑھتی جارہی ہیں وہ ملک میں انتشار وافتراق کو ہوا دے رہے ہیں فتنہ خوارج کی طرح ان کے خلاف بھی آپریشن کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس فتنہ سے ملک و قوم کو نجات دلائی جاسکے انہوں نے کہا کہ زندگی کی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک ختم نبوت کا تحفظ کیا جائے گا۔سیدعقیل انجم قادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔ 1954کی تحریک ختم نبوت میں ہمارے اکابرین نے بے مثل قربانیاں دیں علامہ شاہ احمد نورانی کی تاریخی جدوجہد کے نتیجہ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا علامہ غلام حسین نیکہا کہ ختم نبوت کا معاملہ سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے بارہ سو صحابہ کرام نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جانوں کی قربانیاں دیں برصغیر پاک وہند میں مرزا غلام احمد قادیانی نے جھوٹے نبی ہونے کا دعویٰ کیا اور انگریز حکومت کی سرپرستی میں اسلام کے چہرہ کو مسخ کرنے کی گھناؤنی سازش کی جیسے علما حق نے ناکام بنایا پیر مہر علی شاہ گولڑوی نے مرزا کی سازشوں کو بے نقاب کیا کانفرنس سے قاری نیاز احمد نقشبندی،حافظ غلام سرورامینی،مولانا جمن خلیلی،قاری اللہ بخش چچڑ،قاری محسن نیازامینی،قاری محمد اکرم امینی، قاری شعیب امینی،مولانا عبدالوحید امینی نے بھی خطاب کیا
Next Post
آزاد کشمیر کی ترقی اولین ترجیح، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: وزیر جنگلات
Mon Nov 25 , 2024
مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات چوہدری محمد اکمل سرگا لہ نے کہا کہ ریاست کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے آزاد کشمیر میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے وژن کے مطابق ریاست میں ترقی و خوشحالی […]
