مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات چوہدری محمد اکمل سرگا لہ نے کہا کہ ریاست کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے آزاد کشمیر میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے وژن کے مطابق ریاست میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،آزاد خطے کی عوام کو ریلیف فراہم کریں گے قانون سازی کے ذریعے اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق جلد جاے گا،حکومت کشمیری عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اس سے جنگلات و جنگلی حیات، تعلیم،صحت،زراعت،لائیو سٹاک اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں انقلاب آئے گا۔ حکومت آزاد جموں کشمیر کے ترجمان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھایں رہے ہیں عوام کی خدمت اور ریاست کی تعمیرو ترقی ہمارا مشن ہے۔ موجودہ کابینہ وزیر اعظم آزاد کشمیر پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر جنگلات نے کہا کہ ہماری ترجیحات لوگوں کا معیار زندگی بلند کرکے انہیں دہلیز پر سہولیات کی فراہمی ہیمعاشی و معاشرتی ترقی کیلئے گڈگورننس کا تسلسل ضروری ہے، جب عام آدمی خوشحال ہوگا تو ریاست ترقی کریگی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بھرپورکوشش ہے کہ لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں اور انہیں آسانیاں میسر آئیں، ہماری حکومت روایات پر نہیں چل رہی بلکہ قاعدے قانون کے تحت نظام حکومت چل رہا ہے۔وزیر جنگلات نے کہا کہ ریاست میں تعمیروترقی کا حقیقی معنوں میں انقلاب آئے گا۔
Next Post
احتجاج جمہوریت کا حسن، عوام کو ان کے حق سے محروم نہ کیا جائے: طاہرکھوکھر
Mon Nov 25 , 2024
مظفرآباد(پی پی آئی)ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سابق پارلیمانی لیڈٖر و سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہرکھوکھر نے کہا کہ صحافت کا گلا نہ گھونٹا جائے سینئر صحافی ذوالفقار بٹ کے خلاف ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف […]
