شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ساتویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کادورہ

سلام آباد(پی پی آئی)ساتویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل اظہر محمود کی قیادت میں نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ورکشاپ کے شرکاء کومیری ٹائم چیلنجز اور پاک بحریہ کے لائحہ عمل، میری ٹائم آگاہی کے فروغ  اور ساحلی علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی شرکاء سے تبادلہ خیال کیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے اپنے خطاب میں میری ٹائم سیکیورٹی اور پاکستان کی بلیو اکانومی کی استعداد سے متعلق امور پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول اور ساحلی سیکورٹی اور ہاربر ڈیفنس اقدامات کے ذریعے سمندری اور ساحلی تحفظ کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔وفد کے شرکاء میں ارکان پارلیمنٹ، سیاستدان، بیوروکریٹس، مسلح افواج کے افسران، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے پاک بحریہ کی کاوشوں کو بے حد سراہا اور قیمتی تجاویز پیش کیں۔