گورنرسندھ متحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن پاک یو اے ای پرچم لہرا دیئے

کراچی (پی پی آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن پا ک یو اے ای پرچم لہرا دیئے۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیرHamad Obaid Ibrahim Salem Alzaabi اور قونصل جنرل Dr. Bakheet Ateeq Al Remethi سمیت دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔ پریس کلب چوک (فوارہ چوک) پر شاندار تقریب میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ پریس کلب چوک پر پاک متحدہ عرب امارات پرچم کی بہار آگئی۔گورنرسندھ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی عوام کو مبار ک باد پیش کرتاہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات سے دیرینہ تعلقات ہیں۔ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیایہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام متحدہ عرب امارات سے جذباتی لگا? رکھتی ہے اس لئے ان کی خوشیاں بھی ساتھ منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرب امارات کے سفیر نے آئی ٹی کے طلباء  کے لئے مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آپس میں محبت کے ساتھ خلوص کا اظہار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عرب امارات کی خوشیوں میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔تقریب میں گورنرسندھ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کے ہمراہ جھنڈے اٹھانے والے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ساتویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کادورہ

Thu Nov 28 , 2024
سلام آباد(پی پی آئی)ساتویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل اظہر محمود کی قیادت میں نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ورکشاپ کے شرکاء کومیری ٹائم چیلنجز اور پاک بحریہ کے لائحہ عمل، میری ٹائم آگاہی کے فروغ  اور ساحلی علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار پر […]