حکومت اورٹی ٹی پی میں کوئی مذاکرات نہیں ہورہے:دفترخارجہ

اسلام آباد(پی پی آئی)دفترخارجہ نے تمام ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا تسلسل برقرار رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان یکساں مفاد پر مبنی باہمی تعلقات قائم رکھنے پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک سے تعلقات کی قیمت پر کسی دوسرے ملک سے تعلقات کو فروغ نہیں دے گا۔ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں پھر کہا کہ پاکستان اورتحریک طالبان پاکستا ن کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔انہوں نے اس امر پرزور دیا کہ پاکستان نے بارہا کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت کی تجاویز دہشت گردی کے ہزاروں متاثرین کے خاندانوں کی توہین کے مترادف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کے ضمن میں یہ انتہائی تاریک سال رہا ہے: شہباز شریف

Fri Nov 29 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر  ایک پیغام میں  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے پاکستانی عوام اور حکومت کی حمایت کا اعادہ  کیا ہے اور کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت […]