سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صائم ایوب علاج کیلئے لندن روانہ، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی ہمراہ

کیپ ٹاون7 جنوری(پی پی آئی)قومی بلے باز صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ کیپ ٹاون سے لندن کیلئے روانہ ہو گئے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہر سپورٹس آرتھو ڈاکٹرز کل صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، صائم ایوب کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، صائم کی صحت کے حوالے سے مسلسل ڈاکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہوں۔یاد رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے، انہوں نے دونوں اننگز میں بیٹنگ بھی نہیں کی۔