خضدار کے کوشکنال روڈ سے ایک شخص کی 3 دن پرانی لاش برآمد

خضدار، 07 جنوری (پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار کے علاقے کوشکنال روڈ پر رہائشی کوارٹر سے منگل کو ایک شخص کی تین دن پرانی لاش ملی ہے۔ خضدار پولیس کے مطابق خضدار کے علاقے کوشکنال روڈ پر رہائشی کوارٹر سے ریاض احمد 40 سالہ ریاض احمد ولد میر علی محمدحسنی سکنہ مسکے کی لاش ملی۔ سٹیشن ہاؤس آفیسر تھانہ سٹی خضدار بہاول خان پندرانی نے بتایا کہ متوفی جو کہ رہائشی کوارٹر میں اکیلا رہتا تھا تین روز قبل کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔ لاش کو خضدار اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں ضروری طبی اور قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد ورثاکے حوالے کر دیا گیا۔ تھانہ سٹی خضدار کے حکام مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حریت پسند رہنما مقبول بٹ شہید کے بھائی ظہور بٹ بھارتی کشمیر ہائی کورٹ کے حکم پر رہا

Tue Jan 7 , 2025
سری نگر7 جنوری(پی پی آئی)حریت پسند رہنما مقبول بٹ شہید کے بھائی ظہور بٹ کو بھارتی سپریم کورٹ کے ماتحت کشمیر ہائی کورٹ نے رہائی کا حکم دے دیا، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سنئیر لیڈر ظہور بٹ کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاری  سری نگر  ہائی کورٹ  نے غیر قانونی قرار دے دی سری نگر پولیس نے منگل […]