سری نگر7 جنوری(پی پی آئی)حریت پسند رہنما مقبول بٹ شہید کے بھائی ظہور بٹ کو بھارتی سپریم کورٹ کے ماتحت کشمیر ہائی کورٹ نے رہائی کا حکم دے دیا، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سنئیر لیڈر ظہور بٹ کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاری سری نگر ہائی کورٹ نے غیر قانونی قرار دے دی سری نگر پولیس نے منگل کے روز ظہور بٹ کو کرنال جیل سے ان کی سری نگر کی رہائش گاہ پہنچا دیا۔ظہور بٹ چار سال سے غیر قانونی قید کاٹ رہے تھے ظہور بٹ اس وقت بھارت کے دور افتادہ علاقہ ہریانہ کی کرنال جیل میں مقید تھے مقبول بٹ شہید کے تین دوسرے بھائی حبیب للہ بٹ غلام نبی بٹ منظور بٹ بھی راہ آزادی میں قربانی دے چکے ہیں جبکہ جے کے ایل ایف کیبانی لیڈر شیخ نذیر بھی تیس سال سے قید ہیں جبکہ لیبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک جموں کشمیر لبریشن فرنٹ راج باغ گروپ کے چئیرمن فاروق ڈار اور سنئیر لیڈر سلیم ننھا جی، یاسین بٹ بھی بھارتی جیلوں میں بند ہیں