ممبئی: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے 17 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کو سونپی گئی ہے۔فاسٹ باولر ظہیر خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو کریں گے جبکہ سینئر بیٹسمین گوتھم گھمبیر کو سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ اور 2 ٹیسٹ میچ شیڈول ہیں،سیریز کا افتتاحی میچ 5 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
Next Post
ارجنٹائن فٹبال لیگ : اولڈ بوائز اور آرسنل کے درمیان میچ برابر
Mon Nov 25 , 2013
روساریو: ارجنٹائن فٹ بال چیمپئن شپ میں نیو ویلز اولڈ بوائز اور آرسنل کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔ارجنٹائن کے شہر روساریو میں ہونیوالے فٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،کھیل کے پینتیسویں منٹ میں اولڈ بوائز کی جانب سے لوکاس نے گول سکور کر کے ٹیم […]
