مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اسلام آباد(پی پی آ ئی)ہفتہ کے روز شمالی/ مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔ پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں سموگ / دُھند چھائیرہنے کی توقع۔اتوار کے روز شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔ پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دُھند چھائیرہنے کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمالی/مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ خطہ پوٹھوہار، وسطی/جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواہ میں چند مقامات پرتیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: خضدار 54، لورالائی 16، بار کھان 14، ژوب 11، کوئٹہ (سٹی 08، سمنگلی 05)، قلات 07، مسلم باغ 06، پشین 04، چمن 02، پنجاب: ڈی جی خان (فورٹ منرو 14، سٹی 01)، نور پور تھل 06، لیہ 05، جوہرآباد 04، بھکر 03، کوٹ ادو، منڈی بہاؤالدین 02، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان، جھنگ 01، سندھ: جیکب آباد 06، سکھر 01، خیبرپختونخوا: پاراچنار 05، ڈی آئی خان (سٹی 03، ائرپورٹ 01)، بنوں 02 اورکالام میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سیکم درجہ حرارت: لہہ منفی07،اسکردو منفی 06، گوپس منفی 03، استور، بگروٹ، ہنزہ اورگلگت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کسی کو بھی ملک کا امن برباد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تارڑ

Sat Nov 30 , 2024
اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی ملک کا امن برباد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آج (ہفتہ) ٹیلی ویژن پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں انسداد فسادات فورس قائم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدت پسند […]