پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے،گورنرپنجاب

ٹوبہ ٹیک سنگھ(پی پی آ ئی)گورنرپنجاب سردار سلیم حید رنے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،عوام نے مار دھاڑ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیپلزپارٹی کییوم تاسیس کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی پرلوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے پارٹی میں بڑی تعدادمیں لوگ شمولیت اختیارکررہے ہیں۔گورنرپنجاب نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد پرپی ٹی آئی کے یلغار کی مذمت بھی کی۔انہوں نے شرپسندوں کے حملوں میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شر پسندوں کے ہاتھوں ہلاکت پرافسوس کا بھی اظہارکیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Sat Nov 30 , 2024
اسلام آباد(پی پی آ ئی)ہفتہ کے روز شمالی/ مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔ پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں سموگ / دُھند چھائیرہنے […]