وزیر اعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور حالیہ شدید بارشوں کے باعث ملائیشیا کی مختلف ریاستوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام اس آزمائش کی گھڑی میں ملائیشیا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے ملائیشین حکومت کے فوری ردعمل کو سراہا۔وزیر اعظم نے ملائیشیا کو ہر ممکن امداد کی پیشکش کی اور ملائیشین بھائیوں کی حمایت کے طور پر فوری انسانی امداد روانہ کرنے کا اعلان کیا۔ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے تعاون پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو تمام اہم شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی کام کرنے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی دوروں کے سلسلے کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا، جس کے تحت اگلے سال کے آغاز میں وزیر اعظم، ڈپٹی وزیر اعظم، اور وزیر خارجہ کے کوالالمپور کے دورے متوقع ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے دو طرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ ملائیشین وزیر اعظم کے دورے کے دوران شناخت کیے گئے تجارتی مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پارٹی یوم تاسیس پر چیئرمین بلاول بھٹو کی کارکنان،سپورٹرز اور عوام کو مبارکباد

Sat Nov 30 , 2024
اسلام آباد(پی پی آ ئی)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ تاسیس پر پیغام میں کارکنان، سپورٹرز اور عوام کو مبارکبادپیش کی ہے۔ایک بیان مین انہوں نے کہا کہ یہ دن جمہوریت، سماجی انصاف اورعوام کو با اختیارابنانے کے اصولوں سیپارٹی کی 57 سالوں پرمحیط غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار […]