اسلام آباد(پی پی آ ئی)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ تاسیس پر پیغام میں کارکنان، سپورٹرز اور عوام کو مبارکبادپیش کی ہے۔ایک بیان مین انہوں نے کہا کہ یہ دن جمہوریت، سماجی انصاف اورعوام کو با اختیارابنانے کے اصولوں سیپارٹی کی 57 سالوں پرمحیط غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی لازوال میراث کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے مساوات، انسانی حقوق اورمعاشی خوشحالی کے اصولوں پر مبنی ایک مساوی معاشرہ کے قیام کیلئے پارٹی بنائی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ تشکیل دینے میں پیپلز پارٹی کا کردار کلیدی رہا ہے۔