شہید زولفقار علی بھٹو اور اسکے خاندان نے جمہوریت کے لیے اپنے لہو کے نظرانے پیش کیے،شرجیل

میرپورخاص(پی پی آ ئی)شہید  زولفقار علی بھٹو اور اسکے  خاندان نے جمہوریت کے لیے اپنے لہو کے نظرانے پیش کیے آج پیپلز پارٹی عوام میں ایک مقبول جماعت ہے ان خیالات کا اظہار سندہ کے سنئیر صوبائی وزیر  شرجیل انعام میمن نے میرپورخاص میں پیپلز پارٹی کے 57 واں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ شہید زولفقار علی بھٹو بی شہید بے نظیر بھٹو نے جو وعدہ عوام سے کیا وہ وعدہ پورا کیا پیپلز پارٹی نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا بی بی شہید نے ملک کو میزائیل ٹیکنالوجی دی خواتین کو با اختیار بنایا ہر طبقے کی عوام کی جنگ لڑی اور عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار جام شہادت نوش کیا شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ صدر زرداری نے پاکستان کو سی پیک جیسا منصوبہ دیا تھر کول پاور پلانٹ  اور 18 وین منظور کرا کر صوبوں کو خودمختار بنایا صدر آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے قائدین کے مشن کو آگے چلاتے ہوئے عوام کی خوشحالی اور ملک کی خوشحالی کی جہدوجہد میں مصروف عمل ہے اور آج بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے محبوب لیڈر ہیں اور عوام کی محبت سے سندھ میں تیسری بار حکومت پیپلز پارٹی کی اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ ترقی کی جانب گامزن ہے پاکستان کے ہر صوبے سے لوگ اپنا علاج مفت کرانے سندھ آتے ہیں سندھ کا کوئی مریض دوسرے صوبے علاج کے لیے نہیں جاتا ہے پیپلز پارٹی 57 واں یوم تاسیس صوبائی وزیر زولفقار علی شاہ وزیر اعلی مشیر  جنرل سکریٹری جنید بلند صوبائی وزیر میر طارق ٹالپر  ایم این اے میر منور ٹالپر ایم این اے پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی ایم پی اے حاجی نور محمد بھرگڑی ہری رام کشوری لال خیرالنساہ مغل،مئیر  میرپورخاص عبد الرؤف غوری اور دیگر ونگ کے عہدیداران اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد جلوہ گاہ میں موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

موبی لنک بینک نے پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2024 میں ’بہترین مائیکروفنانس بینک‘ کا اعزاز حاصل کرلیا

Sat Nov 30 , 2024
اسلام آباد –(پی پی آ ئی): پاکستان کے صفِ اول کے ڈیجیٹل مائیکروفنانس ادارے، موبی لنک بینک کو پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2024 میں ’بہترین مائیکروفنانس بینک‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز مالی شمولیت اور ڈیجیٹل ترقی کے فروغ میں بینک کے کلیدی کردار اور جدید فِن ٹیک سہولیات کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر مستقبل کے لیے تیار پاکستان […]