وزیراعظم کا ایڈز سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات پر زور

اسلام آباد (پی پی آ ئی(وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ایڈز کی روک تھام کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔آج منائے جارہے ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلامیہ کی پاسداری اور تمام برادریوں کی شمولیت کو فروغ دینا ایڈز کو صحت عامہ کے خطرے کے طور پر ختم کرنے کیلئے ضروری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ صحت کی سہولیات ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور اجتماعی کاوشوں سے یہ بنیادی حق برابری کی بنیاد پر فراہم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایڈز کی وباء میں اضافہ ہو رہا ہے جو اس بات کا متقاضی ہے کہ جرات مندانہ اختراعی اور پائیدار اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ایڈز سے پاک مستقبل صرف اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے جو انسانی وقار’ برابری اور شمولیت کو فروغ دے۔وزیراعظم نے ایڈز سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے: احسن اقبال

Sun Dec 1 , 2024
اسلام آباد (پی پی آ ئی(منصوبہ بندی’ ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے چین اورہواوے کمپنی کے تعاون سے سالانہ دو لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی مہارتیں فراہم کرنے کیلئے ایک پروگرام ترتیب دیا گیاہے۔لاہور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیوسٹی میں کثیرالمقاصد عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا […]