نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل ایران روانہ ہونگے

اسلام آباد (پی پی آ ئی(نائب وزیراعظم اسحق ڈار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزراء کی کونسل کے28ویں اجلاس میں شرکت کیلئے کل ایران روانہ ہونگے۔اجلاس میں اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے منشور کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے اور ریل اور سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی’ ویزا کے نظام اور سرحدی طریقہ کار کو آسان بنانے کیذریعے خطے میں زیادہ سے زیادہ روابط کے امکانات کو اجاگر کریں۔اسحق ڈار مشرق وسطیٰ میں تنازعات’ علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر پاکستان کے تحفظات کا بھی اعادہ کریں گے۔وہ اقتصادی تعاون تنظیم کلین انرجی مرکز کے چارٹر پر دستخط کریں گے۔نائب وزیراعظم وزارتی اجلاس کے موقع پر شریک وزراء اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے: احسن اقبال

Sun Dec 1 , 2024
اسلام آباد (پی پی آ ئی(منصوبہ بندی’ ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے چین اورہواوے کمپنی کے تعاون سے سالانہ دو لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی مہارتیں فراہم کرنے کیلئے ایک پروگرام ترتیب دیا گیاہے۔لاہور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیوسٹی میں کثیرالمقاصد عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا […]