حکومت آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (پی پی آ ئی(منصوبہ بندی’ ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے چین اورہواوے کمپنی کے تعاون سے سالانہ دو لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی مہارتیں فراہم کرنے کیلئے ایک پروگرام ترتیب دیا گیاہے۔لاہور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیوسٹی میں کثیرالمقاصد عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک کی پانچ یونیورسٹیوں میں عالمی معیار کی لیبارٹریاں قائم کرنے کیلئے چھ ارب روپیکا ایک اور پروگرام منظور کیا گیا ہے۔وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ملک میں ترقی یقینی بنانے کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل انتہائی اہم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج کو تعینات کیا گیا۔ وزارت داخلہ

Sun Dec 1 , 2024
اسلام آباد (پی پی آ ئی(وفاقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج کو تعینات کیا گیا۔ پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد اہم تنصیبات کو محفوظ اور غیر ملکی سفارت کاروں کی حفاظت اور دورے پر آئے اہم وفود کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانا تھا۔پولیس اور رینجرز نے […]